کولکاتا:اس سے قبل سپریم کورٹ نے 269اساتذہ کی تقرری کو منسوخ کرنے کے فیصلہ پر بھی عارضی روک لگادی ہے۔Manik Bhattacharya Get Same Relief From Supreme Court
سپریم کورٹ نے کہا کہ مانک کو ہٹانے کے حکم پر عارضی روک لگائی گئی ہے یعنی اگلے کیس میں اس پر مزید سماعت ہوگی۔
تاہم عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مانک بھٹاچاریہ کو بحال نہیں کیا جا سکتا جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے منگل کو فیصلہ سنایا
مزید پڑھیں:Congress Presidential Election کانگریس صدر کے انتخابی عمل پر تھرور گروپ کو اعتراض
کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے مانک بھٹاچاریہ کو ہٹانے کا حکم دیاتھا۔ عدالت کے سنگل بنچ اور ڈویژن بنچ نے بھی یہی فیصلہ دیا۔ اس کے علاوہ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی 269 لوگوں کی تقرری کو منسوخ کر دیا۔ لیکن یہ فیصلہ کچھ مختلف نکلا۔
تاہم، سی پی آئی ایم لیڈر اور وکیل وکاس بھٹاچاریہ نے کہاکہ مانک بھٹاچاریہ معطلی کے باوجود اپنے عہدے پر واپس نہیں آسکیں گے۔ لہٰذا اگر کوئی معطلی ہو بھی جائے تو کوئی نئی تبدیلی نہیں آئے گی۔‘‘Manik Bhattacharya Get Same Relief From Supreme Court