مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نذرل منچ میں گرو داس کالج کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کر رہے بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ کی اچانک طبعیت بگڑ گئی۔ گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے ) کو نذرل منچ سے ہوٹل اور ہوٹل سے ہسپتال لے جانے میں کافی وقت لگا جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ذرائع کے مطابق نذرل منچ کے اسٹیج پر ہی کے کے کی طبعیت زیادہ بگڑ چکی تھی لیکن منتظمین حالات سمجھنے میں پوری طرح سے ناکام رہیں۔ ان کی طبعیت بگڑنے کے بعد یہ وقفہ وہ تھا جہاں ان کی جان بچ سکتی تھی۔KK Death in Kolkata
نذرل منچ میں کام کرنے والے محمد حسین نے کہا کہ وہ صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ ہال میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ ہر کوئی کے کے کے پاس پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ ہال کے اے سی کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے درگاپور کا دورہ ادھورا چھوڑ کر کولکاتا واپس آگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے کے کی موت کسی صدمے سے کم نہیں ہے. مختصر مدت میں کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار ایسے چلے جائیں گے یہ کسی کو معلوم نہیں تھا. کولکاتا کے نیو مارکیٹ تھانے میں کرشنا کمار کنتھ (KK) کی پراسرار موت کا معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Firhad Hakim on Singer KK Death: کے کے کی موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا، فرہاد حکیم
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار کرشنا کمار کنتھ (کے کے) کولکاتا Kolkata کے نذرل منچ میں گرو داس کالج کے سالانہ فنکشن میں پرفارم کر رہے تھے تبھی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔اس کے بعد ہوٹل چلے گئے جہاں پرستاروں کے درمیان سیلفی لینے کے دوران ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔ انہیں فوراً سی ایم آر آئی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔