ETV Bharat / state

کولکاتا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی جان بچائی

کولکاتا پولیس کی سائبر سیل نے مستعدی دکھاکر ذہنی بیماری میں مبتلا ایک شخص کو خودکشی کرنے کی کوشش سے باز رکھا۔ مذکورہ شخص نے فیس بک پراقدام خودکشی کا اعلان کیا تھا۔

author img

By

Published : Jul 23, 2019, 5:09 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 5:25 PM IST

کولکاتا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کی جان بچائی

موصولہ اطلاع کے مطابق ذہنی بیماری میں مبتلا ایک شخص نے فیس بک کے ٹائم لائن میں خودکشی کرنے کے بارے میں لکھا تھا۔ کولکاتا پولیس کی سائبر سیل کو اس شخص کے ٹائم لائن پر نظرپڑی۔

سائبر سیل نے فوراً آ ئی پی ایڈریس اور موبائل فون کے نمبر کے ذریعے خودکشی کر نے کی کوشش کرنے والے شخص کے متعلق تمام معلومات حاصل کی۔

سائبر سیل اور کولکاتا پولیس کے اہلکاروں نے جا ئے وقوع پر پہنچ کر ذہنی طور پر بیمار شخص کو پھانسی سے قبل اپنے حراست میں لے لیا ۔

سائبر سیل کے مطابق فیس بک سرچ کے دوران ٹائم لائن کے ذریعے پتہ چلا کہ ایک شخص خودکشی کرنے والا ہے۔ اس کی اطلاع موصول ہوتی ہی انہیں بچانے کی کارروا ئی شروع کردی گئی اور اس میں ہمیں کامیابی ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کولکاتا پولیس کی سائبر سیل ہمہ وقت سرگرم رہتی ہے اس طرح کی کسی بھی اطلاع کو نظرانداز نہیں کرتے ہیں۔ کبھی کبھی فیس بک پر دی گئی اطلاع جھوٹ نکلتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.