ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس سال شمالی بنگال کے مختلف اضلاع میں ہجومی تشدد کا یہ پانچواں معاملہ پیش آیا ہے اور اس طرح کے واقعے میں اب تک چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ Mob Lynching Case in West Bengal
جھاڑ گرام ضلع کے شالبونی تھانہ علاقے میں گائے چوری کے شبہ میں ایک شخص کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ Man Beaten to Death Over Cow Theft Suspicion in Jhargram
ذرائع کے مطابق شالبونی تھانہ علاقے میں چند لوگوں نے ایک شخص کو گائے چوری کرنے کے الزام میں پکڑ لیا اور اس کی پٹائی شروع کردی۔ یہ دیکھ کر محلے کے دوسرے نوجوان بھی اس شخص کی پٹائی کرنے لگے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور ہجمومی تشدد کے شکار شخص کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے ہجومی تشدد کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ملوث دوسرے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مغربی بنگال کے مالدہ، مرشدآباد، جھاڑگرام، بردوان اور شمالی 24 پرگنہ میں ہجومی تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں پانچ میں سے چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: Mob Lynching: مغربی بنگال میں نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا