کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ کے تحت وارڈ نمبر19 میں زمین تنازع میں ایک شخص نے اپنے ہی رشتہ دار کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔Man Allegedly Murdered BY Relative Over Property Issue In Titagarh In North 24 PGS
ذرائع کے مطابق وارڈنمبر19 میں آج دن میں محمد اسلم نام کا ایک شخص اپنے گھر کے باہر نہا رہا تھا اسی وقت محمد عالم نام کا ایک شخص آیا ۔دونوں کے درمیان توتو میں میں ہوئی ۔
اسی درمیان محمد عالم نے تیز دھار چاقو سے محمد اسلم کے گلے پر حملہ کردیا ۔محمد اسلم کی چیخنے کی آواز سن کر پڑوسی اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلے ۔زخمی شخص کو بی این بوس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
دوسری طرف قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد قتل نے تھانے میں جا کرخود سپردگی کردی۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ زمین کا تنازع ہے ۔
پولیس نے مزید کہاکہ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں۔دونوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید معلومات سامنے آئے گی۔
ٹیٹاگڑھ میں سرعام وقت کی واردات رونما ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔مقامی سیاسی رہنماوں نے مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔Man Allegedly Murdered BY Relative Over Property Issue In Titagarh In North 24 PGS