ETV Bharat / state

Lok Sabha Election 2024 ممتا بنرجی کا عام انتخابات میں دو سو سیٹوں پر کانگریس کی حمایت کا اعلان - کانگریس کی حمایت کا اعلان

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی ان ریاستوں میں کانگریس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے جہاں کانگریس مضبوط ہے۔ اس کے علاوہ ممتا نے کہا کہ کانگریس کو بنگال جیسی ریاستوں میں ٹی ایم سی کی مدد کرنی ہوگی۔

ممتا بنرجی نے 2024 کا روڈ میپ تیار کیا، 200 سیٹوں پر کانگریس کی حمایت کا اعلان

author img

By

Published : May 15, 2023, 7:27 PM IST

کولکاتا: کرناٹک میں جیت کے بعد ممتا بنرجی نے اب کانگریس پارٹی کی حمایت کی بات کہی ہے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی ان ریاستوں میں کانگریس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے جہاں کانگریس مضبوط ہے۔ اس کے علاوہ ممتا نے کہا کہ کانگریس کو بنگال جیسی ریاستوں میں ٹی ایم سی کی مدد کرنی ہوگی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی 2024 کے عام انتخابات کے فارمولے کو طے کرنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بات چیت شروع کرنا چاہتی ہیں۔

ریاستی سکریٹریٹ نبنا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں جادوگر نہیں ہوں اور نہ ہی نجومی ہوں۔ میں نہیں کہہ سکتی کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔ لیکن میں آپ کو ایک بات بتا سکتی ہوں، جہاں علاقائی پارٹی مضبوط ہے، وہاں بی جے پی نہیں لڑ سکتی اور جہاں لوگ مایوس ہیں وہاں بھی بی جے پی کی شکست ہوگی۔ کرناٹک میں ڈالا گیا ووٹ بی جے پی حکومت کے خلاف مینڈیٹ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت بھی تباہ ہو چکی ہے، جمہوری حقوق کو بلڈوزر سے کچلا جا رہا ہے، پہلوانوں کی بھی بات نہیں سنی جا رہی۔ اس لیے اس صورت حال میں جو بھی علاقے میں مضبوط ہے اسے مل کر لڑنا چاہیے۔ فرض کریں کہ ہم بنگال میں مضبوط ہیں تو ہم بنگال میں لڑیں۔ کانگریس کو دہلی میں لڑنا چاہئے۔ نتیش جی اور تیجسوی بہار میں بھی ساتھ ہیں اور کانگریس بھی، یہ سب طے کر سکتے ہیں... اور اسی طرح دیگر ریاستوں میں بھی ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ جن سیٹوں پر کانگریس پارٹی مضبوط ہے، وہاں وہ بی جے پی سے لڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ایک مضبوط پارٹی کو ترجیح دی جانی چاہئے اور جہاں بھی کانگریس پارٹی مضبوط ہے، انہیں لڑنے دیں، ہم حمایت کریں گے۔ لیکن اس کے لیے کانگریس کو بھی دیگر پارٹیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔ اپنے منصوبے کے بارے میں بتاتے ہوئے ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ 'ہم نے حساب لگایا ہے کہ کانگریس 200 سیٹوں پر مضبوط ہے۔ ایسے میں اگر کانگریس کچھ اچھا حاصل کرنا چاہتی ہے تو انہیں کچھ علاقوں میں قربانیاں دینی ہوں گی۔ فرض کریں کہ اکھلیش کو یوپی میں ترجیح دینی ہے تو بیٹھ کر فیصلہ کریں۔ ممتا نے کہا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ کانگریس کو وہاں نہیں لڑنا چاہئے۔ لیکن بات کرنا ضروری ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee On Opposition Alliance ممتا بنرجی کی اپوزیشن جماعتوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

اس پریس کانفرنس کے دوران ان سے مستقبل قریب میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کسی ممکنہ ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر ممتا بنرجی نے جواب دیا کہ وہ اس ماہ کے آخر تک دہلی کا دورہ کریں گی۔ ممتا نے کہا کہ وہ 27 مئی کو نیتی آیوگ گورنمنٹ کونسل میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ لیکن اس وقت دہلی میں اپوزیشن کی کسی میٹنگ کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کروں گی کیونکہ ریاست کے مسائل کو اٹھانے کا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.