گذشتہ دنوں ریاست مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق، ان میں 10 ضلعی مجسٹریٹ کو بھی بدل دیا گیا۔
ممتا حکومت نے ان افسروں کو دوبارہ اپنے پرانے پوسٹ پر بحال کردیا جس کا تبادلہ الیکشن کمیشن نے کیا تھا۔
اس کے تحت اتری بھٹاچاریہ کی جگہ الاپن بندوپدیہائی کو داخلہ سکریٹری بنایا گیا ہے۔