ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے امفان طوفان کے تئیں متنبہ کیا

تیز رفتار کے ساتھ امفان سوپر سائیکلون بنگال اور اڑیسہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ امفان طوفان آئلا طوفان سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ دیگھا سے ابھی یہ گردابی طوفان 630 کیلو میٹر کی دوری پر ہے اور بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ اڑیسہ کے ساحل سے ابھی 850 کیلو میٹر کی دوری پر ہے۔

author img

By

Published : May 20, 2020, 12:05 AM IST

ممتا بنرجی نے امفان طوفان کے تئیں متنبہ کیا
ممتا بنرجی نے امفان طوفان کے تئیں متنبہ کیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج تیزی سے بنگال کی طرف بڑھنے والے گردابی طوفان امفان کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کل شام تک امفان طوفان دیگھا اور ہتھیا کے درمیان دستک دے سکتا ہے، جس کی رفتار 185 کلو میٹر فی گھنٹے یونے کا امکان ہے۔

اس طوفان سے مٹاثر ہونے والے اضلاع میں دونوں 24 پرگنہ، مدنا پور کے علاقے جبکہ جنوبی بنگال کے تمام اضلاع اس کی زد میں ہوں گے۔ ان اضلاع میں موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ آئندہ کل صبح سے کولکاتا و اطراف میں 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ کل تمام بازاروں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو بھی اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان حالات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امفان طوفان بہت ہی خطر ناک ہو سکتا ہے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئلا طوفان سے بھی زیادہ خطر ناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آئندہ کل اپنے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ کیوں کل شدید طوفان آنے والا ہے۔ اس وقت سمندر میں بھی کوئی نہ جائے۔ دونوں 24 پرگنہ ضلع میں زیادہ نقصان ہونے کا امکان ہے۔ مدناپور کے کچھ علاقے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

انہوں مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 'چیف سیکریٹری کے ماتحت میں ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔ پولس انتظامیہ نے بنیادی سطح پر بیدار کر دیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ میں دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پہنچایا گیا ہے۔ دونوں مدناپور سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر لایا گیا ہے'۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ 'متعلقہ دفاتر کو ایمرجنسی ہدایات دی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں بحران کی صورت حال سے نمٹنے والی ٹیم پہنچ چکی ہے۔ ریلیف کیمپ سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پیڑ پودے اور گھروں کے منہدم ہونے کے امکانات ہیں۔ اس لے علاوہ انہوں نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ ٹول فری نمبر 1070 پر کال کیا جا سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.