ETV Bharat / state

تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ممتا بنرجی کا اسکوٹی سے سفر - کالی گھاٹ

الیکٹرک اسکوٹی سے ممتا کا سفر مرکزی حکومت پر طنز کرنے جیسا ہے۔ ممتا بنرجی نے ایسا فیصلہ لے کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Mamata Banerjee travels on an electric scooter in Kolkata
تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ممتا بنرجی کا اسکوٹی سے سفر
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 1:10 PM IST

تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے کولکاتا میں الیکٹرک اسکوٹی سے ہزارہ سے نبانا تک کا سفر کیا۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ممتا بنرجی کا اسکوٹی سے سفر

اپوزیشن پارٹی مرکزی حکومت پر پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر برابر حملہ آور ہے۔ جہاں ہر ریاست میں اپوزیشن تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے غیرمعمولی انداز میں احتجاج کیا۔

بتا دیں کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی آج (جمعرات) صبح گیارہ بجے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کے لئے کالی گھاٹ میں اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئیں۔ ممتا جو الیکٹرک اسکوٹی پر سوار ہیں، احتجاج کے طور پر ہزارہ سے نبانا جا رہی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ریاستی وزیر شہری امور فرہاد حکیم اسکوٹی چلا رہے تھے اور ممتا بنرجی ان کے پیچھے بیٹھی تھیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اس سکوٹی کے علاوہ تقریبا 16 سے 17 الیکٹرک اسکوٹی سواروں نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔ اسی کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے اس منفرد احتجاج کی وجہ سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.