کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف صدائیں بلند ہونے لگی ہے۔ ریاست کے مختلف ملی اداروں نے کل یعنی بعد نماز جمعہ بڑے پیمانے پر رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاج و مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے رسول اللہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی کڑی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے تمام رہنماؤں نے مذہب کے نام پر سیاست کرکے بھارت کے وقار کو بین الاقوامی سطح پر مجروح کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ نفرت کی سیاست اور اشتعال انگیز بیان بازی کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کی کڑی مذمت کرتی ہیں۔ اس طرح کی نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کو معطلی کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں نظروں سے دیکھتی ہیں۔ کسی میں کوئی فرق نہیں سمجھتی ہی کیونکہ ایک دوسرے سے محبت کرنا ان کے خون میں شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب سے بی جے پی کی حکومت میں آئی ہے اس وقت بھارت میں ایک ایسی سیاست کو بڑھاوا ملا جو ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ بھارت میں رہنے والے ہر آدمی پہلے بھارتی ہے وہ چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نا رکھتا ہو۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹ میں اہل بنگال کے مسلمانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ مسلمانوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Protest Against Islamophobia In Kolkata: پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف کولکاتا میں احتجاجی مظاہرہ کا منصوبہ