ETV Bharat / state

ممتا بنرجی اس ماہ کے اواخر میں دہلی کا دورہ کریں گی

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 10:58 PM IST

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ جولائی کے اواخر میں دہلی کا دورہ کریں گی۔

ممتا بنرجی اس ماہ کے اواخر میں دہلی کا دورہ کریں گی
ممتا بنرجی اس ماہ کے اواخر میں دہلی کا دورہ کریں گی

ترنمول کانگریس کے ایک ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی دہلی میں ایک ہفتے تک قیام کرسکتی ہیں۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اسی مہینے 19جولائی سے شروع ہورہا ہے ۔ممتا بنرجی عموما پارلیمنٹ سیشن کے دوران دہلی کا دورہ کرتی ہیں اور پارٹی لیڈروں کی رہنمائی کرتی ہیں۔پارلیمنٹرین کے طور پر ان کا تجربہ رہا ہے ۔اس کے علاوہ دہلی میں قیام کے دوران مختلف پارٹیوں کے سربراہوں اور لیڈروں سے ملاقات کرتی ہیں

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی دہلی میں قیام کے دوران پارٹی دفتر جائیں گی اور اپنی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گی۔اس کے علاوہ وہ بی جے پی مخالف پلیٹ فارم کی تشکیل کےلئے مختلف لیڈروں سے ملاقات کریں گی ۔2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا یہ دورہ کافی اہم مانا جارہا ہے ۔۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کا افتتاح کیا

پرشانت کشور نے گزشتہ منگل کو دہلی میں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل وہ این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کرچکے ہیں ۔جب کہ پرشانت کشور 2026 تک ترنمول کانگریس سے معاہدہ کرچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.