ETV Bharat / state

ممتا بدھ کو مودی سے ملاقات کے دوران بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گی - مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

Mamata to press for Bengal's dues during Wednesday meeting with PM مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو کہا کہ وہ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں '100 دن کے کام' پروگرام سے متعلق زیر التواء فنڈز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بدھ کو دہلی میں ریاست سے متعلق مختلف معاملات کو اٹھائیں گی۔

ممتا بدھ کو مودی سے ملاقات کے دوران بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 10:30 PM IST

Updated : Dec 17, 2023, 10:42 PM IST

ممتا بدھ کو مودی سے ملاقات کے دوران بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گی

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو کہا کہ وہ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں '100 دن کے کام' پروگرام سے متعلق زیر التواء فنڈز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بدھ کو دہلی میں ریاست سے متعلق مختلف معاملات کو اٹھائیں گی۔ ممتا بنرجی نے دہلی روانہ ہونے سے قبل نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے (دم دم) پر نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’مرکز ہاؤسنگ اسکیم، صحت، منریگا اور دیگر مرکزی امدادی اسکیموں سے متعلق ہمارے واجبات جاری کرنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کرا رہا ہے۔ اب میں وزیراعظم سے ملاقات میں ان مسائل کو اٹھاؤں گی۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز یہاں تک چاہتا ہے کہ ہم تمام صحت مراکز کو زعفرانی رنگ دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی عام لوگوں پر یہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کیا کھائیں اور کیا پہنیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل ایک سنگین معاملہ ہے اور یہ سیکورٹی نظام میں ایک بڑی کوتاہی ہے۔ ممتا بنرجی دہلی میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران کئی سرکاری اور سیاسی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بنرجی پیر کو بنگا بھون میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ اسی دن وہ اپوزیشن جماعتوں کے کچھ قومی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: للت جھا کا ٹی ایم سی کے رہنماوں سے تعلقات ہیں، شبھندو ادھیکاری

ٹی ایم سی صدر 19 دسمبر کو انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ توقع ہے کہ ممتابنرجی 20 دسمبر کو وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ترنمول کے پارلیمانی وفد کے ساتھ ہوں گی، بشمول ان کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ممتا بنرجی نے حال ہی میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے تحت '100 دن کے کام' پروگرام کے فنڈز کو مبینہ طور پر روکنے پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں کیونکہ '100 دن کے کام' کی رقم ہمارا آئینی حق ہے اور میں اس کے لیے 18، 19 اور 20 دسمبر کو دہلی میں ہوں گی۔"

یو این آئی

Last Updated : Dec 17, 2023, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.