ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے میرے خلاف غلط الزامات لگائے ہیں: گورنر

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ اب تک کسی کو بھی جین حوالہ کیس میں سزا نہیں سنائی گئی ہے۔ میرا نام حوالہ کی چارج شیٹ میں نہیں تھا۔ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس طرح کا ریمارک وزیر اعلی کی جانب سے نہیں دیا جانا چاہیے۔ وزیر اعلی نے میرے متعلق جو کچھ کہا ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 8:00 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 8:06 PM IST

governor Jagdeep Dhankhar
گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ گورنر پر سخت تنقید کئے جانے اور پھر انہیں کرپٹ کہے جانے پر گورنر نے کہا کہ ممتا بنرجی نے غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔ان کا نام حوالہ جین کیس میں کبھی بھی نہیں آیا ہے اور نہ ہی میرے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔

دھنکر نے کہا کہ اب تک کسی کو بھی جین حوالہ کیس میں سزا نہیں سنائی گئی ہے۔ میرا نام حوالہ کی چارج شیٹ میں نہیں تھا۔ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس طرح کے ریمارکس وزیر اعلی کی جانب سے نہیں دیا جانا چاہیے۔ وزیر اعلی نے میرے متعلق جو کچھ کہا ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ حوالہ کیس میں چارج شیٹ میں اجیت پانجااور یشونت سنہا جیسے لیڈروںکے نام تھے۔ انہیں بری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کہا کہ کورونا وبا کے دوران دو ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔ ممتا بنرجی اس معاملے میں خاموش ہیں۔ اس کی جانچ نہیں کی گئی ہے۔ اس وقت کے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے نے کچھ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ گورکھا ترقیاتی کونسل کو لے کر بھی حکومت کی سخت تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر کے ان بیانات کے بعد ممتا بنرجی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خود ہی کرپٹ ہیں اور ان کا نام حوالہ جین کیس میں آچکا ہے۔ممتا بنرجی نے گورنر پر شمالی بنگال میں بدامنی پھیلانے کا بھی الزام عاید کیا۔

گورنر اور ممتا بنرجی کے درمیان تعلقات کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

-یواین آئی

Last Updated : Jun 28, 2021, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.