ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے آل پارٹی میٹنگ بلائی - کورونا وائرس کے معاملات

مغربی بنگال میں دن بہ دن کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر تبادلہ خیال کے لیے ممتا بنرجی نے آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔

کووڈ 19 کی صورت حال : ممتا بنرجی نے آل پارٹی میٹنگ بلائی

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 12:15 PM IST

کورونا وائرس کے موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے نے بدھ کے روز اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے رہنما بھی موجود ہوں گے۔

حکومت مغربی بنگال کی جانب سے ریاست میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی ٹیسٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ساتھ اور کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے مقابلہ کے لئے گزشتہ مارچ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہونے سے قبل بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی۔

اس میٹنگ میں ریاستی حکومت نے اپوزیشن کے رہنماؤں سے اس سلسلے میں مشورہ کیا تھا۔ایک بار پھر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے ۔عوام کی بھیڑ راستوں میں نظر آنے لگی ہے۔ جس کے بعد سے ہی کورونا وائرس کے معاملات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

سوموار شام تک محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بلیٹن کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کی تعداد 13ہزار 945 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 555 ہوگئی ہے۔اب تک 8 ہزار 297 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے بدھ کے روز وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں بلائے گئے میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ریاستی اسمبلی کے پارٹی لیڈر کے علاوہ ہر پارٹی سے دو دو نمائندوں کو اس میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.