مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اچانک کمی آنے کے بعد ریاستی حکومت نے سخت کورونا گائیڈ لائن میں نرمی برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔ West Bengal Government eases Corona restrictions
ریاستی حکومت نے ساتھ ہی ساتھ عام لوگوں سے کورونا گائیڈ لائن پر سختی پر عمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے اور یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ West Bengal Government on Corona
مغربی بنگال حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن میں جو نرمی برتی گئی ہے وہ اس طرح ہے۔۔ New Covid Guidelines in West Bengal
جم میں 50 فیصد لوگوں کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے لیکن سماجی فاصلے کو یقینی بنانا لازمی ہوگا۔
نجی دفاتر میں بھی 50 فیصد ملازمین کی حاضری کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے پہلے 30 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Masks Distributed in Garulia Municipality: گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے ماسک کی تقسیم
بنگلہ فلم انڈسٹری میں 50 فیصد ورکر کے ساتھ دوبارہ شوٹنگ کے کام بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شوٹنگ کے دوران تمام گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شادی اور دیگر تقریبات کے لیے جاری احتیاطی تدابیر میں بھی راحت دینے کی بات کہی گئی ہے۔
دوسری طرف ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں جاری سخت کورونا گائیڈ لائن کے سبب پابندیوں میں تھوڑی راحت دی گئی ہے۔