مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کی سب سے حساس سیٹ نندی گرام کے نتیجے کو چیلنج کرنے والی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی درخواست پر کولکاتا ہائی کورٹ نے سنوائی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔ جسٹس کوشنک چندا کی سنگل بینچ میں اس معاملہ کی سنوائی ہوئی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شوبھیندو ادھیکاری کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ نندی گرام سے ممتا بنرجی انتخاب ہار گئی تھیں۔ انہیں ان کے ہی سپہ سالار رہے شوبھیندو ادھیکاری نے ہرایا تھا، جو بی جے پی کے ٹکٹ سے میدان میں تھے۔
انتخابی نتائج کے روز شروعاتی رپورٹ میں ممتا بنرجی کی جیت بتائی گئی لیکن شام ہوتے ہی شکست کا اعلان کردیا گیا۔ شوبھیندو ادھیکاری نے 1956 ووٹ سے جیت درج کی تھی۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال جوائنٹ انٹرنس امتحان 18 جولائی کو متوقع