ETV Bharat / state

Why Mamata Got Angry: عبدالکریم چودھری کے سوال پر ممتا بنرجی کی برہمی - ممتا بنرجی کو غصہ کیوں آیا

رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کے اسلام پور کو علیٰحدہ ضلع Demand to Make Islampur Separate District بنانے کے سوال نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو بے حد ناراض کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے میٹنگ کے دوران رکن اسمبلی کو سوچ سمجھ کر سوال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

عبدالکریم چودھری کے سوال پر ممتا بنرجی کی برہمی

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 10:57 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، دورہ شمالی بنگال کے موقع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کررہی ہیں۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کےلیے بھی غور کو خوص کیا جارہا ہے۔

شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری کے اسلام پور کو علیحدہ ضلع بنانے Demand to Make Islampur Separate District کے سوال پر ممتا بنرجی کو غصہ Mamata Got Angry آگیا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران رکن اسمبلی عبدالکریم چودھری نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ وہ اور یہاں کے عوام اسلام پور کو علیحدہ ضلع کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام پور کے عوام کی من کی بات کہہ رہے ہیں۔ جس پر ممتا بنرجی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے رکن اسمبلی کو سونچ سمجھ کر سوال کرنے اور کسی کے دباؤ میں نہ آنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

North 24 Parganas Municipality: ممتا بنرجی شمالی 24 پرگنہ کے بلدیہ کے کاموں سے ناخوش

ممتا بنرجی نے عبدالکریم چودھری کو ترقیاتی منصوبوں پر بات کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی دیناج پور ایک چھوٹا ضلع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.