بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی مخالف طاقتوں کو متحد Oppositions To Unite کرنے کے لیے ممتا بنرجی نے یہ پہل کی ہے۔ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مرکزی ایجنسی کا استعمال کرکے بی جے پی اپنے مخالفین کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی جمہوریت کو ضرب لگا رہی ہے۔
ممتا بنرجی نے ملک کے غیر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزراء اعلی، جس میں کے سی آر، چندر بابو نائیڈو اور اروند کیجریوال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ خط متعدد اپوزیشن رہنماؤں Mamata Banerjee Writes To All Opposition Leaders کو بھی بھیجا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خط کا مقصد ملک میں بی جے پی کے مخالف طاقتوں کو متحد کرنے کی کوشش ہے۔ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ سی بی آئی، ای ڈی اور سینٹرل ویزیلینس ایجنسی کا بی جے پی استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ مرکزی ایجنسیوں کا استعمال BJP Using Central Agencies کرکے اپوزیشن کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جمہوری نظام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے بھی متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں ممتا بنرجی نے بی جے پی مخالف و مودی مخالف طاقتوں کو ایک ساتھ کرکے ایک میٹنگ کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mamata Urges Dhankhar Not To Make Unwarranted Statements: ممتا بنرجی نے گورنر سے غیرضروری بیان بازی سے پرہیز کرنے کی اپیل کی
ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی مسلسل جمہوریت پر حملے کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت پر انہوں نے دہلی پولس Delhi Police پر اپنا دبدبہ قائم کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ صدر جمہوریہ کے انتخابات سے قبل اپوزیشن کو متحد کرنے کی ممتا بنرجی کوشش کر رہی ہیں۔ Mamata Banerjee Urges Oppositions To Unite