کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے کہاکہ ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر کوئی بھی سیاست نہ کرے۔ نظم و نسق کے ساتھ جو بھی کھلواڑ کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہوڑہ کے مختلف مقامات پر پیش آئے پُرتشدد واقعات کے لیے سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھرایا اور کہا کہ خاص طور سے بی جے اس پر سیاست کر رہی ہے۔ Mamata Banerjee warns BJP over Howrah violence
مزید پڑھیں:
واقعے کے پیش نظر ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے گرامین اور سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کے مدنظر 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کردیا ہے۔ محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے کے بعد سے ہوڑہ ضلع میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی نافذ دفعہ 144 کی مدت میں توسیع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔