ETV Bharat / state

وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ممتا بنرجی کا خط - national holiday on subhas chandra bose birthday

وزیراعلی ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ 'بھارت کی جنگ آزادی کے عظیم ترین مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چند بوس کی یوم پیدائش اگلے سال سے ملک بھر میں منائی جائے۔ 23 جنوری ایک تاریخی دن ہے۔ اس دن کو خاص اور غیر معمولی بنانے کے لئے اس دن قومی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔'

وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ممتا بنرجی کا خط

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:08 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ 'بھارت کی جنگ آزادی کے عظیم ترین مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چند بوس کی یوم پیدائش اگلے سال سے ملک بھر میں منائی جائے۔ 23 جنوری ایک تاریخی دن ہے۔ اس دن کو خاص اور غیر معمولی بنانے کے لئے اس دن قومی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔'

وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ممتا بنرجی کا خط
وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ممتا بنرجی کا خط

وزیر اعلی نے کہا کہ 'مغربی بنگال کی عوام کے لئے چھٹی کا اعلان، نئے سال کا سب سے بڑا اور یاد گار تحفہ ہو سکتا ہے۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'نیتاجی سبھاش چندر بوس بھارت کی تاریخ کی کتنی عظیم شخصیت ہیں، یہ ہم سب کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک سال بعد 23 جنوری 2022 کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں یوم پیدائش منائی جائے گی۔ ان کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک میں قومی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔'

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ 'نیتاجی سبھاش چند بوس کی بہادری اور ان کے کارنامے کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی چھٹی کا اعلان کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔'

واضح رہے کہ 'مغربی بنگال کی حکومت پہلے ہی نیتاجی کے یوم پیدائش کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر چکی ہے۔ وہیں پڑوسی ریاست جھاڑ کھنڈ میں بھی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔'

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد کہا تھا کہ 'نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو یاد گار بنایا جائے گا اور 21 اکتوبر کو یوم آزاد ہند کے طور منایا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.