مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہر سال کی طرح امسال بھی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی رہنماؤں کو آم کا تحفہ بھیجا ہے۔
ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سمیت دیگر لیڈران کو کئی قسم کے آم بھیجے ہیں۔
مزید پڑھیں: عازمین حج کی رہنمائی کے لئے حرم شریف کا خوبصورت ماڈل
وزیراعظم نریندر مودی کو بنگال کا مشہور آم لنگڑا، ہیم ساگر اور لکشمن آم بھیجے ہیں. اس طرح سے بنگال انتخابات کے بعد مرکزی سرکار اور ممتا کے بیچ کڑواہٹ کو دور کرنے کی سمت میں اچھی پہل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔