مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نذر منچ میں پارٹی تنظیمی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات جیتنے والوں کو سخت پیغام دیا۔ Mamata Banerjee On Independent Councillors
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں ملنے پر اپنی پارٹی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار بننے والوں کے لئے ٹی ایم سی میں جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خبر ملی ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما آزاد کاؤنسلرز کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ میٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ سب نہیں چلے گا۔ پارٹی کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والے صحیح راستے پر آجائیں ورنہ ان کے لئے پارٹی سے باہر جانے کا راستہ کھلا ہوا ہے۔ Mamata Banerjee On Independent Councillors
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس سخت پیغام کے بعد آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزمانے اور کامیاب ہونے والے کاؤنسلرز کی امیدوں پر پانی پھیر گیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Independent Councilors on TMC: آزاد امیدوار کے طور پر منتخب کونسلر ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے خواہشمند
واضح رہے کہ مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات 2022 میں ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں نے پارٹی سے ٹکٹ نہیں ملنے پر اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف انتخابی میدان میں اترے اور جیتے بھی، انہیں امید تھی کہ الیکشن جیت کر وہ ترننول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔ Mamata Banerjee On Independent Councillors