ETV Bharat / state

کوچ بہار تشدد کی ذمہ دار ممتا بنرجی ہیں: امت شاہ

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 8:18 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ روز انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کوچ بہار کے سیتل کوچی میں تشدد کے دوران چار لوگوں کی موت کے لیے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

amit shah
amit shah

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کوچ بہار تشدد ممتا دیدی کی بیان بازی کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے مرکزی فوج کا گھیراؤ کرنے کے لیے لوگوں کو اُکسایا تھا۔

امت شاہ نے مغربی بنگال کے عوام سے اگلے چار مراحل کی ووٹنگ کے لیے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کرنے کے لیے کہا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ 2 مئی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد ریاست مکمل طور پر تشدد سے پاک ہوگی۔ امت شاہ، نادیہ میں شانتی پور اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار جگناتھ سرکار کے لیے روڈ شو کا حصہ تھے۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ 'کسی کی بھی موت تکلیف دہ ہے اور ترنمول کانگریس سربراہ کی اشعال انگیز تقریر کچھ روز پہلے سیتل کوچی میں کی گئی تھی جہاں چار لوگوں کی گولی لگنے سے موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سیتل کوچی اسمبلی حلقہ وہ جگہ ہے جہاں ممتا بنرجی نے رواں ہفتے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں شانتی پور کے حلقہ انتخاب میں 17 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.