ETV Bharat / state

ممتابنرجی کے پاس صرف نو گرام زیورات، 69 ہزار نقد ہیں - مغربی بنگال کی خبریں

وزیراعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیل دی، جس کے مطابق ان کے پاس صرف 69 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ زیورات میں صرف نو گرام سونا ہے۔

ممتابنرجی کے پاس صرف نو گرام زیورات، 69 ہزار نقد ہیں

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 4:17 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 30 ستمبر کو ہونے والے بھوانی پور ضمنی انتخاب کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی جمعہ کےروز داخل کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں ان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے۔ ان کے پاس صرف 69 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ زیورات کے معاملے میں صرف نو گرام سونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گی: فرہاد حکیم

الیکشن کمیشن کو دیے گئے حلف نامے کے مطابق ممتا بنرجی نے 69 ہزار 255 کیش رکھنے کی معلومات دی ہیں۔ نندی گرام سے پرچہ داخل کرتے وقت ممتا بنرجی نے ظاہر کیا تھا ان کے بینک اکاؤنٹم میں تقریبا 12 لاکھ، دو ہزار 356 اکاؤنٹ ہیں۔ ان کے پاس صرف نو گرام زیورات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی تنخواہ بھی نہیں لیتی اور اسے ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سابق رکن پارلیمان کی حیثیت سے ملنے والا الاؤنس بھی ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہے۔ ان کی ذاتی آمدنی کا واحد ذریعہ ان کی کتابیں ہیں جس کے لیے انھیں رائلٹی ملتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.