مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور وزیراعظم نریندر مودی کے بیچ جاری تلخ بیان بازی اور سیاسی جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس بیچ گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرچکی تھیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی ری ویو میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر چکی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی خود وزیر اعظم نریندر مودی کی ری ویو میٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکی تھیں اور ریاست کے اعلیٰ افسران کو اس میٹنگ سے دور رہنے کی ہدایت دی تھیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بائیکاٹ کرنے کے بجائے ری ویو میٹنگ میں شرکت کرنی چاہیے تھی تاکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے اپنی بات اور مطالبات رکھ سکے لیکن انہوں نے یہ موقع گنوانا دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی ری ویو میٹنگ کے بائیکاٹ کرنے کا معاملہ طول پکڑنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس وضاحت کی تھی۔
معلوم ہوکہ یاس طوفان سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کولکاتا پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی، جس میں ممتا بنرجی بھی شامل ہوئیں لیکن کچھ دیر کے بعد ممتا بنرجی سے میٹنگ سے باہر جانے کی اجازت کئی بار مانگی مگر وزیر اعظم نریندر مودی ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دیے۔ جس کے بعد ممتا بنرجی میٹنگ کے درمیان میں ہی اپنے سکریٹری کے وہاں سے چلی گئی تھیں۔