ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا سونیا گاندھی کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ

30 اگست کو سونیا گاندھی نے اپوزیشن کی ورچوئل میٹنگ بلائی ہے، جس میں ممتا بنرجی کو شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتا بنرجی کا سونیا گاندھی کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ
ممتا بنرجی کا سونیا گاندھی کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 11:02 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی کی طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی ورچوول میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ 30 اگست کو سونیا گاندھی نے اپوزیشن کی ورچوول میٹنگ بلائی ہے، جس میں ممتا بنرجی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ بنرجی نے دعوت قبول کرلی ہے۔

ممتا بنرجی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ دہلی کا دورہ کرنے والی ممتا بنرجی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: مودی کی صدارت میں افغانستان پر اعلیٰ سطحی اجلاس

انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی میٹنگ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک بھر میں ہم خیال جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جس میں ممتا بنرجی ایک اہم چہرے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Sonia Gandhi
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.