ممتا بنرجی نے گاندھی جی کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بالواسطہ طور پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ملک میں کسی اور کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے کہ ملک کی بھلائی کے لیے ہم کیا کریں۔ ایسی صلاح وہی شخص دے سکتا ہے جس میں'بابائے قوم' بننے کی صلاحیت ہو‘‘۔
انهوں نے کہا کہ ’’نیتا جی اور گاندھی جی جیسے لوگ قوم کے حقیقی رہنما ہیں کیونکہ انہوں نے مذہب اور ذات سے الگ ہو کر لوگوں کی قیادت کی‘‘۔
انہوں نے کہا لوگوں کو اکسا کر لڑانا اور تقسیم کرنا، خون خرابہ کرنا ملک کے کسی بھی لیڈر کا مقصد نہیں ہو سکتا ہے۔