ETV Bharat / state

ممتا کا شاہ پر نشانہ، کہا بنگالی کلچر سے لاعلم شخص کو بولنے کا حق نہیں - urdu news

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے گنگا ساگر دورے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو بنگال کے کلچر کے بارے میں معلومات نہیں، اسے کچھ بھی بولنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے امت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 5:33 PM IST

وزیر داخلہ امت شاہ کے جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ساگر دورے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جس شخص کو بنگال کے کلچر کے بارے میں معلومات نہیں، اسے کچھ بھی بولنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں آج ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے مختلف مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے پیلان میں پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'چند لوگ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے مسلسل بنگال کے دورے پر آرہے ہیں۔' وہ بنگال کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے امت شاہ سمیت بی جے پی کے دوسرے رہنماؤں کو مغربی بنگال میں آگ سے نہ کھیلنے کا انتباہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ کے جنوبی 24 پرگنہ کے گنگا ساگر دورے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جس شخص کو بنگال کے کلچر کے بارے میں جانکاری نہیں ہے اسے کچھ بھی بولنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جے شاہ کون ہے' وہ کرتا ہے اور کیا ہے. اس کے بارے میں کسی کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ کے بیٹے کے پاس سو کروڑ روپے کہاں سے آیا. وہ کون سا کاروبار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دولت اتنی ہوگئی۔
مزید پڑھیں:

مغربی بنگال میں امت شاہ اور ممتا بنرجی کی ریلیاں

انہوں نے امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ پہلے اپنے بیٹے کے بارے میں بات کریں اس کے بعد ابھیشک بنرجی کے بارے میں بات کرنا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں آج اسٹیج سے بی جے پی کے رہنماؤں کو مشورہ دیتی ہوں کہ سیاست کو سیاست کی طرح کریں. گھر کی ماں، بہن اور بیٹی کو گالی نہ دیں. ورنہ اس کا بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران مغربی بنگال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ تمام کام کون کیا ہے، بی جے پی کے رہنماوں نے کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ کان کھول کر سن لو بنگال میں ماں ماٹی مانش کی حکومت بنے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹز ملنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زور گلے سے بولنے والے لوگوں کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے، اس مرتبہ مغربی بنگال کی خاتون ہی بی جے پی کے رہنماؤں کو سبق سکھائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.