ETV Bharat / state

بی جے پی قومی ترانے میں تبدیلی کرکے دکھائے: ممتا بنرجی - urdu news

وزیر اعلی ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو قومی ترانے میں تبدیلی کرکے دکھانے کا چیلنج کیا ہے۔

بی جے پی قومی ترانے میں تبدیلی کرکے دکھائے: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 10:40 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی نے آج جلپائی گوڑی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمت ہے تو قومی ترانے میں معمولی تبدیلی کرکے دکھائے ورنہ خاموشی اختیار کر لیں.

بی جے پی کے رہنما کو للکارتے ہوتے انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ میں تبدیلی کرنے کی بات کرنے کو اہمیت کیوں دی جاتی ہے. ان میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے لئے انہیں اہمیت دی جائے.

بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو بنگال اور یہاں کی عظیم شخصیات میں دلچسپی کبھی تھی ہی نہیں۔ اس لئے کبھی بھارت کی تاریخ کے عظیم ترین مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس تو کبھی نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب ربندر ناتھ ٹائیگور کو لے کر سیاست اور بیان بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دس برسوں کے دوران ریاست میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں اس کا ایک حصہ کام بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومتیں اب تک نہیں کر پائیں ہیں۔

انہوں نے کانگریس اور بائیں محاذ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بائیں محاذ دونوں بی جے پی کی مدد کر رہیں ہیں۔ہمیں تینوں کو کانگریس, بائیں محاذ اور بی جے پی کو بنگال سے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے. عوام کو اس کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے قومی ترانہ میں تبدیلی کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.