ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا بی جے پی پر الزام - رکن اسمبلی

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کررہی ہیں۔

ممتا بنرجی کی بی جے پی پر الزام
author img

By

Published : Jul 21, 2019, 5:47 PM IST

انہوں نے کلکتہ میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسیاں ترنمول کانگریس کے منتخب نمائندوں کو خوف زدہ اور دھمکیاں دے رہی ہیں کہ اگر وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار نہیں کی تو انہیں چٹ فنڈ گھوٹالے میں جیل بھیج دیا جائے گا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس 26جولائی کو ریاست بھر میں احتجاج مہم چلاکر بی جے پی لیڈروں سے مرکزی اسکیموں کیلئے لیے گئے کٹ منی واپس کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں ہمارے لیڈران اور منتخب عوامی نمائندوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں ممتا بنرجی نے الزام عاید کیاکہ ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو خریدنے کیلئے روپے اور دیگر سہولیات کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کو 2کروڑ روپے اور ایک پٹرول پمپ الاٹ منٹ کا لالچ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہے۔

ممتا بنرجی نے ملک کے آئین، جمہوریت کا مذاق اڑانے والی بی جے پی زیادہ دنوں تک نہیں چلنے والی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی آخر کس خو ف میں مبتلا ہے۔مرکزی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر اتوارکے مقابلے آج صرف 30فیصد لوکل ٹرین کو چلایا گیا ہے۔دوسری جانب ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو ریلی میں جانے سے روکنے کی دھمکی دینے پر بی ے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف ترنمول کانگریس نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ صرف30فیصد ٹرین چلائی جارہی ہیں۔یہ ریلوے کا غلط استعمال ہے اور بی جے پی اپنے چال میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ2011کے بعد پہلی مرتبہ ترنمول کانگریس کو سخت چیلنج کا سامنا ہے، لوک سبھا انتخابات میں کراری نقصان کے بعد 21جولائی کو منعقد ہونے والی ترنمول کانگریس کی پہلی عوامی ریلی تھی جس کے ذریعہ ترنمول کانگریس کو اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرناتھا۔ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال سب سے ز.یادہ بھیڑ ہوئی ہے۔

ممتا بنرجی نے 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے پارٹی ورکروں اور حامیوں کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ گرچہ لوک سبھا انتخابات میں شکست ہوئی ہے مگر یہ شکست عوامی ناراضگی سے زیادہ ای وی ایم مشین، سی آر پی ایف اور الیکشن کمیشن کا مرہون منت ہے۔اس لیے شکست سے خوف زدہ ہونے کے بجائے عوامی رابطے میں اضافہ کریں اور عام لوگوں کی مددکریں۔

ترنمول کانگریس کی اس ریلی کیلئے 5ہزار پولس اہلکار کو تعینات کیا گیا تھا۔جوائنٹ کمشنر جاوید شمیم نے کہا کہ تمام جوائنٹ کمشنر کو مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Intro:Body:

shah 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.