وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست میں تیزی سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ماہرین کی رائے کے مطابق 25 ستمبر تک حالات قابو میں آجائیں گے۔
ریاستی سیکریٹریٹ سے وزیر اعلیٰ نے پانچ اضلاع مشرقی بردوان، مغربی بردوان، بانکوڑا، پرولیا اور بیر بھوم کے انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 20 لاکھ کسان کریڈٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے پہلے ہی 12 لاکھ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ بقیہ 8 لاکھ کارڈ جلد سے جلد کسانوں کو فراہم کری۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں رخنہ نہیں پڑنا چاہیے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 23 مارچ کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست کی آمدنی کم ہوئی ہے اور آخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کوئی پڑوسی ریاست سے کورونا کا علاج کرانے آتا ہے اس تو کا علاج ضرور ہونا چاہیے۔مگر اس مریض ککا مستقل پتہ درج کرنا ہوگا۔
وزیر زراعت آشیش بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کرشک بندھو پروجیکٹ کے تحت مئی تک ریاست کے 9.495کسان خاندان کو یہ مدد مل چکی ہے۔