مالدہ، مغربی بنگال: مغربی بنگال کے مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں ہوئے دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں PIL داخل کیا گیا ہے.چیف جسٹس ڈویژنل بینچ سے معاملے کی جلد سے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے. Malda Blast, Petition in Calcutta High Court for NIA Probe, عرضی گزار ارجیت مجمدار نے کلکتہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ڈویژنل بینچ کے سامنے مالدہ دھماکے کی جانچ این آئی اے کے حوالے کرنے پی آئی ایل داخل کیا ہے.
پیشے سے وکیل ارجیت مجمدار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرنے کے بعد کہا کہ مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت گوپال نگر میں جو دھماکہ ہوا اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مالدہ ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا آنے والے دنوں میں کہیں اور اس طرح کا واقعہ پیش آ سکتا ہے. ان واقعات پر قابو پانے کے لئے ہی کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے. عدالت سے معاملے کی سماعت کرنے کی اپیل کی گئی ہے.
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی سہ پہر مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت گوپال نگر علاقے میں نکھل ساہا کے آم بگان میں کنواں کے پاس چھپا کر رکھا گیا بم کے پھٹنے سے پانچ بچے زخمی ہو گئے تھے. رواں مہینے میں مالدہ ضلع میں اس طرح کا یہ تیسرا موقع ہے.