ETV Bharat / state

Iftar Party at Kolkata: رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں افطار پارٹی کی بہتات

کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سیاسی افطار پارٹی کی بہاریں دیکھنے کو ملی رہی ہیں، متعدد علاقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Iftar Party Organized by Political Parties

افطار پارٹی
افطار پارٹی
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 11:27 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی ضلع میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں افطار پارٹی دور جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقوں کمرہٹی، ٹیٹاگڑھ، بیرکپور، گارولیا ٹاؤن، کانکی نارہ، مارواڑی کر میں سیاسی افطار پارٹیوں کے اہتمام نے گزشتہ رمضان کے دوران منعقد کی گئیں افطار پارٹیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ Iftar Party Organized by Political Parties

افطار پارٹی

ان افطار پارٹیوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی موجودگی ایک عام بات تھی، کہیں مغربی بنگال کے وزیر تو کہیں رکن پارلیمان مہمان خصوصی کے طورپر مدعو تھے، کہیں رکن اسمبلی کا دبدبہ تھا تو کہیں کاونسلرز کے کندھوں پر ذمہ داریاں تھیں. Iftar Party at Kolkata۔ شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن کی بڑی عید گاہ میں نومنتخب کاونسلرز کی جانب سے سیاسی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا. ٹھیک اس کی کچھ دوری پر گارولیا مین روڈ گارولیا ٹاؤن کانگریس کمیٹی نے سیاسی رہنماؤں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا.

مجموعی طور پر رمضان المبارک کے آخری ایام میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔ ان سیاسی پارٹیوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کی کسر پوری کرنے کے لئے تمام سیاسی رہنماوں نے اقلیتی طبقے کے نام نہاد سچے اچھے ہمدرد دوست بننے کے لئے اپنی پوری قوت جھونک دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.