ریاست مغربی بنگال میں 5 اگست کو ہونے والے لاک ڈاؤن کو لے کر سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے اس دن رام مندر بھومی پوجن ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی تاریخوں میں ایک بار تبدیلی ہو چکی ہے لیکن اس بار 5 اگست کو لاک ڈاؤن ہونے والے تاریخ کو بر قرار رکھا گیا ہے۔
اس تعلق سے بی جے پی نے حکومت پر بھید بھاؤ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ '5 اگست کو ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن ہے اور ریاستی بی جے پی کے جانب سے ریاست میں مختلف طرح کی تقریبات ہونے والی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ممتا حکومت لاک ڈاؤن نافذ کر رہی ہے ۔
بی جے پی کے ان الزامات پر کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ '5 اگست کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کسی مذہب کے جزبات کو مجروح کرنے کے لئے نہیں کیا گیا ہے بلکہ لوگوں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔