ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں پہلے دن مکمل لاک ڈاؤن کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا - اردو نیوز کولکاتا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاست میں سخت منی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں اس کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

lockdown impact in west bengal
مغربی بنگال میں پہلے دن مکمل لاک ڈاؤن کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا
author img

By

Published : May 16, 2021, 2:03 PM IST

مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے ریاست بھر میں سخت جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن 16 مئی سے 30 مئی تک جاری رہے گا۔

دیکھیں ویڈیو

گذشتہ مرتبہ کے مقابلے اس مرتبہ کورونا گائیڈ کے تحت پابندیاں زیادہ سخت ہے۔ جزوی لاک ڈاؤن کے پہلے دن دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں اس کا گہرا اثر دیکھنے کو ملا۔

مصروف ترین سڑکیں بالکل ویران رہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری بسیں، ٹرام، آٹو رکشہ سمیت تمام گاڑیاں سڑکوں سے غائب رہیں۔

شہر کی اہم سڑکوں پر عام لوگ بھی کم نظر آئے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر اور اس کے اطراف میں پولیس کی جانب سے سخت ناکہ چیکنگ جاری ہے۔ ہنگامی طبی خدمات کے جانے والوں کو راحت دی گئی ہے۔

صبح سات بجے سے لے صبح دس بجے تک دوپہر پانچ سے سات بجے تک ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔ لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

شادی، تقریبات اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت ممنوعہ ہے۔ سیاسی جلسہ و جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آخری رسومات کی ادائیگی میں 20 لوگوں سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ لوگوں کے لئے ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہےگے. اس پر سبھوں کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔ اس کے علاوہ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لیکن ایمرجنسی حالات میں ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ امڈی

پھیری سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس دوران میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ کی زندگی استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو تھوڑی راحت دی جائے گی، یہ وقتی طور پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.