ETV Bharat / state

آٹھ ماہ بعد کھڑگپور میں لوکل ٹرین خدمات بحال - ای ٹی وی بھارت

کھڑگپور سیکشن میں لمبے انتظار کے بعد دوبارہ لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے پر مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔

آٹھ ماہ کے بعد کھڑگپور میں لوکل ٹرین خدمات بحال

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 2:30 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کھڑگپور-آدی سیکشن میں لوکل ٹرین خدمات دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔

آٹھ ماہ بعد کھڑگپور میں لوکل ٹرین خدمات بحال

لوکل ٹرین کی خدمات بحال ہونے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بانکوڑہ ریلوے اسٹیشن منیجر ایس بی بسواس نے کہا کہ گھڑگپور -آدی کے درمیان لوکل ٹرین خدمات کی بحالی بے حد ضروری تھی۔

انہوں نے کہا کہ کھڑگپور تجارتی اور کاروباری اعتبار سے کافی اہمیت کے حامل ہے۔ یہاں ہزاروں لوگ کام اور کاروبار کے سلسلے میں سیالدہ جاتے ہیں۔

اسٹیشن منیجر کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کھڑگپور سیکشن میں چلنے والی لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے لئے چار پانچ دنوں کا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات بحال کی گئی ہے۔ مسافر سختی سے اس پر عمل کر رہے ہیں۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے سے پہلے ہی اس سیکشن میں خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی تھی اسی وقت سے ہی لوگ کورونا گائیًڈ لائن پر عمل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مدنظر مغربی بنگال میں گزشتہ مارچ سے لے کر نومبر آٹھ مہینوں تک لوکل ٹرین خدمات پوری طرح سے معطل رہی تھی۔

ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان کئی راؤںڈ کی ملاقات کے گزشتہ ماہ 11 نومبر کو لوکل ٹرین خدمامت کی دوبارہ بحالی ہوئی۔

سیالدہ اور ہوڑہ میں لوکل ٹرینوں کی خدمات کی بحالی کے باوجود دور دراز اضلاع میں ایک ماہ بعد ریل خدمات دوبارہ شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال نوکری دینے کے معاملے میں آگے: شوبھن دیب چٹرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.