ETV Bharat / state

Local Train Services Disrupt سیالدہ میں عوام کا احتجاج، فٹ برج کی تعمیر کرنے کا مطالبہ - مغربی بنگال کے سیالدہ مین لائن کے بیرکپور

سیالدہ مین لائن بیرکپوراسٹیشن پر مسافروں اور مقامی لوگوں نے فلائی اوور تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ٹرینوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے پٹری کو جام کر دیا۔ اس سے لوکل ٹرینوں کی خدمات شدید طریقے سے متاثر ہوئیں۔ احتجاج کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

فٹ برج کی تعمیر کے مطالبے کولے کر مسافروں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:02 PM IST

فٹ برج کی تعمیر کے مطالبے کولے کر مسافروں کا احتجاج

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے سیالدہ مین لائن کے بیرکپور میں اسٹیشن پر فٹ برج کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے مسافروں اور مقامی لوگوں نے لوکل ٹرین کی ناکہ بندی کردی۔ اس سے گھنٹوں تک ریل خدمات متاثر رہیں۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق ناگرک منچ کا دعویٰ ہے کہ یہ فٹ برج بیرکپور کے مشرقی کنارے اور مغربی کنارے کے درمیان رابطے کا ایک ذریعہ تھا، لیکن فٹ برج کا درمیانی حصہ گرنے سے روزانہ کئی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے پہلے ریلوے حکام کو آگاہ کرنے کے لیے عوامی دستخطی مہم سمیت کئی پروگرام کئے گئے لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ چنانچہ آخر کار تنظیم نے ریلوے خدمات بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلوے خدمات متاثر ہونے سے لوگوں کو پریشانی ہوئی لیکن احتجاج ضرروری تھا۔اگر فٹ برج بن جا تا ہے تو لوگوں کی پریشانیاں دور ہو سکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حادثات بھی کم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 10-12 سال پہلے بارک پور ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایک فٹ برج بنایا گیا تھا۔ اسٹیشن کے مسافروں کے ساتھ ساتھ یہ بارکپور شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں کے درمیان رابطے کا ایک ذریعہ تھا۔ پلیٹ فارم کی توسیع کے بعد اسٹیشن کے ایک سرے پر ایک اور نیا فٹ برج بنایا گیا۔ لیکن یہ فٹ برج صرف پلیٹ فارم سے منسلک ہے۔ اسٹیشن کے دونوں اطراف کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata On North Bengalڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم سیلاب سے متاثرہ شمالی بنگال میں بھیجی جا رہی ہے

ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر سب کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن پہلے تو ناکام رہی۔ کوئی بھی ناکہ بندی اٹھانے پر راضی نہیں ہوا۔ بعد ازاں ریلوے کی جانب سے پل کی تعمیر کی یقین دہانی پر 11:15 تک ناکہ بندی ختم کردی گئی۔ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت رکنے کے بعد پھنسی ٹرینیں مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.