ETV Bharat / state

ووٹرز لسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام شامل: دلیپ گھوش - ترنمول کانگریس

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام ووٹرز لسٹ میں شامل کیے جانے کی شکایت انتخابی کمیشن سے کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹرز لسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام بڑی تعداد میں شامل کیے گئے ہیں۔

ووٹرز لسٹ میں رہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام شامل: دلیپ گھوش

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 5:09 PM IST

مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کی ووٹ بینک پالیسی کے سبب سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی زیادہ تر سرحدیں بنگلہ دیش سے جڑے ہونے کے سبب روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہری بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر بنگال میں داخل ہو گئے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی ووٹرز لسٹ میں پانچ سے چھ لاکھ جعلی ووٹرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لفٹ فرنٹ اور اب ترنمول کانگریس غیر قانونی طور پر مغربی بنگال میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں اور بنگلہ دیشیوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما دلیپ گھوش نے ووٹرز لسٹ میں رہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام شامل کیے جانے کی انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے۔ جس میں انہوں نے انتخابی کمیشن سے اس ضمن میں جلد از جلد سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی بھارت بنگلہ دیش سرحدوں پر فینشنگ کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ رہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کو غیر قانونی طور پر مغربی بنگال میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.