مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسلسل موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر گزشتہ سنیچر سے شروع ہونے والی بارش خبر لکھے جانے تک جاری ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف عام زندگی بلکہ بیشتر شعبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
مسلسل موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر ذرائع کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں جاری بارش کے سبب کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریاست کے اضلاع میں سنیچر کی رات سے شروع ہونے والی بارش کے سبب کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ ہوڑہ، ہگلی، ندیا سمیت تمام اضلاع میں پانی کے نکاشی نظام کی پول کھل گئی ہے۔نکاشی نظام ابتر ہونے کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو چکا ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مساجد کے باہر گیندے پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو بھی پریشانی درپیش ہے۔دوسری طرف سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں بارش کے باعث لوکل ٹرین (اسپیشل اسٹاف ٹرین ) کی خدمات بھی پوری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات نے واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ مغربی بنگال میں اگلے چند دنوں تک عام لوگوں کو بارش سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔