ETV Bharat / state

Left Protest Against SSC Scam: ایس ایس سی اسکام کے خلاف کولکاتا میں بایاں محاذ کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست مغربی بنگال میں ایس ایس سی بدعنوانی معاملے کے خلاف آج کولکاتا میں بایاں محاذ کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ کولکاتا شہر کی تین اہم جگہوں سے ریلی نکالی گئی۔ SSC Scam in Bangal

بایاں محاذ کا کولکاتا میں ایس ایس سی بدعنوانی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 11:50 AM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے وزیر صنعت پارتھو چٹرجی partha chatterjee ایس ایس سی بدعنوانی کے الزام میں ای ڈی کی حراست میں ہیں جب کہ اس معاملے میں روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ریاست کی اپوزیشن نے اس معاملے میں برسر اقتدار جماعت پر گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ آج کولکاتا میں بڑی تعداد میں بایاں محاذ کے حامیوں نے کولکاتا میں احتجاج کیا اور چور دھرو جیل بھرو کے نعرے لگائے۔ Left Front Protest Against SSC Corruption in Kolkata

بایاں محاذ کا کولکاتا میں ایس ایس سی بدعنوانی کے خلاف احتجاج
بایاں محاذ کا کولکاتا میں ایس ایس سی بدعنوانی کے خلاف احتجاج

کولکاتا کی تین جگہوں سے پارک سرکس، سیالدہ اور ہوڑہ سے ریلی نکالی گئی اور گاندھی مورتی پہنچی۔ ریلی میں بایاں محاذ کے تمام رہنما موجود تھے۔ بڑی تعداد میں بایاں محاذ کے حامی دھرمتلہ کے گاندھی مورتی کے پاس پہنچے. ریلی بڑی تعداد میں شامل بایاں محاذ کے حامیوں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کی۔ اس کے علاوہ ریلی میں بمان باسو، سوجن چکرورتی اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلی شامل بڑی تعداد میں بایاں محاذ کے حامیوں نے گاندھی مورتی پہنچ کر جہاں گزشتہ کئی ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ایس ایس سی پاس امیدواروں کے ساتھ مل کر نعرے بازی کی اور کئی گھنٹوں تک راستہ جام کیے رکھا۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس پوری طرح سے بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔ پارتھو چٹرجی کا معاملہ ایک جھلک بھر ہے۔ پارتھو چٹرجی کے ذریعہ کی گئی بدعنوانی برفانی چٹان کا بس سرا ہے، پانی کے اندر بہت بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے کئی رہنما بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔ ان سب کے خلاف بھی جانچ ہونی چاہیے اور بدعنوانی میں ملوث تمام لوگوں کو سخت سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.