ETV Bharat / state

مغربی بنگال: کانگریس اور بائیں محاذ کے مشترکہ بریگیڈ ریلی کا منصوبہ

بائیں محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر فروری کے تیسرے ہفتے میں بریگیڈ ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 8:36 PM IST

مغربی بنگال: کانگریس اور بائیں محاذ کے مشترکہ بریگیڈ ریلی کا منصوبہ
مغربی بنگال: کانگریس اور بائیں محاذ کے مشترکہ بریگیڈ ریلی کا منصوبہ

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس دل بدل میں ابتدائی نقصان سے ابھرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

بی جے پی دل بدل کے کھیل میں ابتدائی کامیابی ملنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش جاری رکھی ہے۔

دوسری طرف بائیں محاذ اور کانگریس اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتر چکا ہے۔

تین سال قبل2016 میں کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں ہونے والی بریگیڈ ریلی میں بدھا دیب بھٹاچاریہ اور راہل گاندھی ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے تھے۔

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بائیں محاذ اور کانگریس ریلی کے ذریعہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے کی تیاری میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیں محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر فروری کے تیسرے ہفتے میں بریگیڈ ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ بریگیڈ ریلی ہماری پارٹی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کے ذریعہ ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بریگیڈ ریلی میں ملک بھر سے بائیں محاذ کے تمام اعلیٰ رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔

کانگریس کے بھی تمام اعلیٰ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے لیکن ان کے ناموں کو ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ اور کانگریس اس سلسلے میں جلد میٹنگ کرنے والی ہیں۔

اس کے بعد ہی اس ضمن میں بریگیڈ ریلی کی تاریخ اور رہنماؤں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.