ETV Bharat / state

ممتا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے بایاں بازو کا فیصلہ - اردو نیوز بنگال

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان اور اسمبلی میں لفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے خصوصی اسمبلی اجلاس کی مدت کو دو دن سے بڑھا کر پانچ دن تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ممتا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے بایاں بازو کا فیصلہ

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 10:26 AM IST

بایاں بازو محاذ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ارکان اسمبلی کے پارٹی کو چھوڑ کر جانے سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ارکان اسمبلی کی ناراضگی دور ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق روا‌ں ماہ کے آخر میں وزیر داخلہ امت شاہ ایک بار پھر مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے اور ان کے عوامی جلسے کے دوران ترنمول کانگریس کے چند ارکان اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اکثریت ثابت کا چیلنج درپیش ہے۔

یکے بعد دیگرے ارکان اسمبلی کے پارٹی کو چھوڑ کر جانے سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بڑی مصیبت میں مبتلا ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں لفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے مدنظر حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان اور اسمبلی میں لفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے خصوصی اسمبلی اجلاس کی مدت کو دو دنوں سے بڑھا کر پانچ دنوں تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے مشترکہ طور پر وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر خصوصی اسمبلی اجلاس کی مدت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.