ETV Bharat / state

West Bengal Civic Polls: لفٹ فرنٹ کا شمالی 24 پرگنہ میں تنہا انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ - بنگال بلدیاتی انتخابات میں لفٹ کانگریس کے علیحدہ علیحدہ

سی پی آئی ایم نے نے شمالی 24 پرگنہ کے 25 میونسپلٹیوں کی کل 646 سیٹوں میں سے 493 پر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ باقی سیٹیں لفٹ فرنٹ میں شامل حلیف جماعتوں کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ West Bengal Civic Polls

left front announce seat sharing with alliance parties for upcoming civic poll in north 24 pgs
لفٹ فرنٹ کا شمالی 24 پرگنہ میں تنہا انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
author img

By

Published : Feb 5, 2022, 3:52 PM IST

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ہونے والے میونسپلٹیوں کے انتخابات West Bengal Civic Polls کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اس کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہے۔

ویڈیو
ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ریاست کے تمام میونسپلٹیوں پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے کوشش میں ہے تو دوسری لفٹ فرنٹ اور اس کی حلیف جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اسی درمیان سی پی آئی ایم نے شمالی 24 پرگنہ کے 25 میونسپلٹیوں کی کل 646 سیٹوں میں سے 493 پر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ باقی سیٹز لفٹ فرنٹ میں شامل حلیف جماعتوں کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں واقع سی پی آئی ایم کے ضلع دفتر میں لفٹ فرنٹ میں شامل تمام حلیف جماعتوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں سیٹوں کی تقسیم اور نئے چہروں کو ٹکٹ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما مینال چکرورتی نے کہاکہ سیٹ شئیرنگ پر اتفاق رائے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ شمالی 24 پرگنہ کے کل 25 میونسپلٹیوں کی سیٹوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ اس کے تحت کل 646 سیٹوں میں سے 493 سیٹوں پر سی پی آئی ایم کے امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے۔انہوں نے کہاکہ' اس کے علاوہ سی پی آئی کے لیے 50، فارورڈ بلاک کے لیے 32 اور آر ایس پی کے لیے صرف نو سیٹز چھوڑی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 62 سیٹز محفوظ رکھی گئی ہے۔ دوسری طرف گارولیا میونسپلٹی کے 21 وارڈوں کے لیے لفٹ فرنٹ نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں چار مسلم امیدوار شامل ہیں۔ ان میں سے ایڈوکیٹ نوشاد انور وارڈ نمبر چھ سے اپنی قسمت آزمائے گے۔

دوسری طرف لفٹ فرنٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کانگریس سے کسی بھی طرح کے اتحاد سے انکار کر دیا ہے۔ Left Front Denied to Alliance with Congress

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.