ETV Bharat / state

بھارت بند کو کامیاب بنانے کی مشترکہ کوشش - بیرکپور

شمالی 24پرگنہ میں بائیں محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر کسانوں کی جانب سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے ارادے سے سڑکوں پر اتری ہے۔

شمالی 24پرگنہ میں بائیں محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر کسانوں کی جانب سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے ارادے سے سڑکوں پر اتری ہے

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 11:34 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع 24پرگنہ کے صنعتی خطہ بیرکپور میں آج صبح ساڑھے نو بجے بائیں محاذ اور کانگریس کے کارکنان کسانوں کے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے سڑکوں پر اترے۔

واضح رہے کہ شیام نگر سٹیشن کے قریب ریلوے پٹری پر دھرنے پر بیٹھ گئے جس کے سبب آدھا گھنٹے تک لوکل ٹرین خدمات معطل رہی۔

بھارت بند کو کامیاب بنانے کی مشترکہ کوشش

بند حامیوں نے سڑک کی بھی ناکہ بندی کردی جس سے آمد و رفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی تاہم مختلف مقامات پر کانگریس اور بائیں محاذ کے حامیوں نے احتجاج بھی کیا۔

کانگریس اور بائیں محاذ کی بھارت بند کو کامیاب بنانے کی کوشش میں عام لوگ بھی شامل تھے۔

سیاسی جماعتوں سے زیادہ عام لوگ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔

کانگریس اور بائیں محاذ کی جانب سے مشترکہ کسانوں کی حمایت میں جلوس بھی نکالے گئے جسے عوام کی بھی حمایت حاصل رہی۔

شمالی 24پرگنہ میں بائیں محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر کسانوں کی جانب سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے ارادے سے سڑکوں پر اتری ہے
شمالی 24پرگنہ میں بائیں محاذ اور کانگریس مشترکہ طور پر کسانوں کی جانب سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے ارادے سے سڑکوں پر اتری ہے

بائیں محاذ کے نوشاد انور نے کہا کہ یہ پارٹی یا سیاست کی بات نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کی پریشانیوں سے دوچار ہونے کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر آدمی یہ کہہ رہا ہے کہ یہ تو کسانوں کا مسئلہ ہے لیکن حقیقت میں عام لوگ اس سے بری طرح سے متاثر ہوں گے جب کسانوں کو کاروبار میں نقصان ہوگا تو اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھی بھگتنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کسان بل کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اخلاقی طور پر بند کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

کانگریس، بائیں محاذ اور اس کی 16 حلیف جماعتوں، کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے طالبات سمیت درجنوں تنظینوں نے بھارت بند کو کامیاب بنانے کے لیے سڑکوں پر اترنے کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.