کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کو جوڑنے والا بین الاقوامی شہرت یافتہ ہاوڑہ برج پر ایل ای ڈی لائٹس اور اسکرین نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔LED Light And Sound On Howrah Bridge Soon
اس لائٹ اینڈ ساؤنڈ کی تجویز پہلے ہی مرکزی وزارت ثقافت کو پیش کی جا چکی ہے۔ کولکاتا پورٹ اتھارٹی نے 35 کروڑ روپے کی یہ تجویز بھیجی ہے۔ پورٹ اتھارٹی پرامید ہے کہ اس تجویز کو جلد منظور کرلی جائے گی۔
غور طلب ہے کہ اس سے ہاوڑہ پل کو 17 کروڑ روپے خرچ کرکے روشن کیا گیا ہے۔ اس بار کولکاتا پورٹ ٹرسٹ ہاوڑہ پل کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لئے زیادہ متحرک ہے۔
ذرائع کے مطابق ہاوڑہ پل پر جو جدید ایل ای ڈی اسکرین لگائی جائے گی وہ شفاف ہوگی۔ شام کے وقت لائٹ اینڈ ساؤنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ اگر اس کی منظوری مل جاتی ہے تو ہاوڑہ پل مزید خوبصورت ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:IDBI Bank privatisation مالیاتی ادارے کی نجی کاری کا فیصلہ،حکومت 60 فیصد حصہ داری فروخت کرے گی
واضح رہے کہ ہاوڑہ برج تقریباً اسی سال پرانا کینٹیلیور پل ہے۔ کولکاتا شہر کی کئی تاریخوں کا گواہ ہے۔ اس پل کا نام رابندر سیٹوہے۔۔ ہاوڑہ پل کولکاتا اور ہاوڑہ کو جوڑنے والی سب سے اہم سڑکوں میں سے ایک ہے۔LED Light And Sound On Howrah Bridge Soon