ETV Bharat / state

STF of Kolkata Police Arrests: کولکاتا ایس ٹی ایف نے اسلحہ کے ساتھ عزیزالمومن کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 12:29 PM IST

دارالحکومت کولکاتا کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک امہرسٹ اسٹریٹ تھانہ علاقے سے کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف ٹیم نے اسلحہ کے ساتھ عزیزالمومن کو گرفتار کیا۔ STF of Kolkata Police Arrests Youth of Bihar While he Tried to Smuggle Arms

گرفتار
گرفتار

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد بنگال پولیس نے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کاروباریوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے، دارالحکومت کولکاتا کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک امہرسٹ اسٹریٹ تھانہ علاقے سے کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف ٹیم نے اسلحہ کے ساتھ عزیزالمومن کو گرفتار کر لیا۔ STF of Kolkata Police Arrests Youth of Bihar While he Tried to Smuggle Arms

کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف ٹیم (kolkata police special task force ) نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر امہرسٹ اسٹریٹ تھانہ علاقے میں اسلحہ کے سوداگر کو گرفتار کر لیا، کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے کہا کہ گرفتار شخص کی شناخت عزیزالمومن کے طور پر ہوئی ہے، وہ مالدہ ضلع کا ساکن ہے، وہ اسلحہ فروخت کرنے کے لئے کولکاتا آیا تھا۔ ایس ٹی ایف نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کو ریاست میں غیر قانونی طور پر جڑے اسلحہ کاروباریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلانے کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.