مغربی بنگال کے کولکاتا کے دمدم سینٹرل جیل میں قیدیوں کو رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دینے پر قیدیوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیل انتظامیہ پر حملہ کردیا۔
قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ۔جھڑپ کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو ئی ہے۔
جھڑپ کے دوران قیدیوں نے جیل کے مختلف وارڈ میں آگ لگادی۔اس سے افراتفری مچ گئی۔
دمدم جیل انتظامیہ، پولیس اور آر ای ایف کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ زخمیوں کو جیل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جیل انتظامیہ نے کہاکہ قیدیوں نے رشتہ داروں سے ملاقات پرپابندی اور کورٹ میں وکلاء کے کام کاج بند کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران ان میں چند قیدی مشتعل ہوکر توڑ پھوڑ شروع کردی ۔
جیل انتظامیہ کے مطابق انہیں روکنے کی کوشش کی گئی توانہوں جیل کے مختلف مقامات پر آگ لگادی ۔ فائر بریگیڈ کے تین انجنوں کی مدد سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ حفاظتی تدابیر کے تحت قیدیوں کو ان کے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت نہین دی جارہی ہے۔ کوروناوائرس سے متعلق ریاستی حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس دوران متعدد اہلکار زخمی ہو ئے تھے۔ انہیں جیل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس کے علاوہ متعدد قیدیوں کو بھی چوٹ آ ئی ہے ۔ ان کا بھی علاج چل رہا ہے۔
قیدیوں کاکہنا ہے کہ کورٹ میں کام کاج بند ہونے کے سبب متعدد قیدیوں کی ضمانت روکی ہو ئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی قیدیوں کی رہائی بھی التوا ہے۔
قیدیوں نے عدالتی کام کاج بند تو ہے ہی اس کے علاوہ جیل انتظامیہ کی کانب سے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔