ETV Bharat / state

کولکاتا: مسلم اکثریتی علاقوں کی سڑکیں عدم توجہی کی شکار - The people are suffering from road problems

کولکاتا کے متعدد مسلم اکثریتی علاقوں کے راستے بے توجہی کے شکار ہیں ۔ مٹیابرج اور خضر پور کے درمیان کا راستہ برسوں سے خراب ہے، جبکہ یہ راستہ کولکاتا کے متعدد علاقے کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

کولکاتا: مسلم اکثریتی علاقوں کی سڑکیں عدم توجہی کی شکار

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 10:04 PM IST

کولکاتا کے متعدد علاقوں میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ خاص طور سے مسلم اکثریتی علاقوں کے راستے بے توجہی کے شکار ہیں ۔مٹیابرج اور خضر پور کے درمیان کا راستہ برسوں سے خراب ہے، جبکہ یہ راستہ کولکاتا کے متعدد علاقے کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

کولکاتا کے متعدد علاقوں میں سڑکوں کی حالت برسوں سے خراب ہے لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب مرمت کا کام آج تک نہیں کیا گیا، خاص طور سے مسلم اکثریتی علاقے ہیں خراب سڑکوں کے مسائل سے عوام برسوں سے دو چار ہے، کئی بار انتظامیہ سے شکایت کرنے کے باوجود بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

ویڈیو

وہیں کلکتہ کے مٹیابرج کو باوی کولکاتا سے جوڑنے والے سیک لین سڑک کی حالت بھی کافی نازک ہے حالانکہ یہ علاقہ کلکتہ پورٹ کا سے جڑا ہوا ہے ۔اسی راستے سے پورٹ کی بڑی بڑی گاڑیاں سامان لے کر گزرتی ہیں، تعلیمی ادارے یا ہسپتال جانے کے لئے عوام اسی راستے کا استعمال کرتے ہیں ۔

اس سلسلے میں مقامی سماجی کارکن سید رئیس احمد نے بتایا کہ مٹیابرج ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ لیکن مٹیابرج میں سڑکوں کی حالت برسوں سے نہایت ہی خراب ہے، بار بار انتظامیہ کو اس سے با خبر کرنے کے باوجود بھی آج تک اس سڑک کی مرمت نہیں کی کئی جس کی وجہ سے آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔

ڈاکٹر محمد شاہ عالم جو ہر روز اسی راستے سے اپنے کلینیک جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ 'راستے کی حالت بد سے بدتر ہے۔اس راستے سے گزرتے وقت کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.