مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے مقابلے آج کے چوبیس گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن کولکاتا میں ریکارڈ کیسز کی تصدیق پر محکمۂ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسی درمیان مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یومیہ شرح اموات شرح مسلسل کمی آ رہی ہے۔
اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 554 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری طرف دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 112 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس پر محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا کے یومیہ کیسز پر ایک نظر :
اضلاع ۔۔۔۔یومیہ کیسز
شمالی 24 پرگنہ۔۔۔۔111
جنوبی 24 پرگنہ۔۔۔۔۔54
کولکاتا۔۔۔ 112
ہگلی۔۔۔۔۔ 48
محکمہ صحت نے کہا کہ مغربی بنگال میں اب تیسری لہر سے نمٹنے کی جنگ جاری ہے۔ اسی درمیان ریاست میں تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ یومیہ کیسز میں معمولی اضافہ ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ تہوار کی خریداری کے لیے کولکاتا آتے ہیں۔ اس سے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔ اس کے باوجود لوگوں سے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ مثبت پہلو یہ ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ویکسینیشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی وجہ سے کورونا کی تیسری لہر کے آنے میں تاخیر ہوئی۔