ETV Bharat / state

واقعے کے گیارہ دنوں بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل - چارج شیٹ

خاتون باکسرسمن کماری کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کے گیارہ دنوں بعد پورٹ پولس نے ملزمین کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کردیا ہے۔ عدالت میں کل اس کیس کی سماعت ہونے والی ہے۔

واقعہ کے گیارہ  دنوں بعد عدالت  چارج شیٹ  داخل
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 2:43 PM IST

عدالت نے چارج شیٹ قبول کرلیا ہے اور اس معاملے کی سماعت کیلئے 10جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے اس وقت تک ملزمین جیل میں ہی رہیں گے۔

خیال رہے کہ 28جون کو صبح 11بجے سمن کماری کے ساتھ چند لڑکوں نے گالی گلوج اور جسمانی طور پر بدسلوکی۔وہ اپنی گاڑی سے آفس جارہی تھیں۔اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر سمن کماری نے لکھا تھا کہ یہ واقعہ مومن پور میں پیش آیا تھا اور جب انہوں نے قریب میں موجود پولس اہلکار سے مددطلب کی تو پولس اہلکار نے مدد کرنے کے بجائے پولس اسٹیشن جاکر شکایت درج کرانے کو کہا۔

یہ پوسٹ کولکاتا پولس کے فیس بک اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا گیا تھا ۔اس کے بعد ہی پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ اس واقعہ سے چند قبل ہی سابق مس انڈیا اروشی سین گپتا کے ساتھ بدسلوکی معاملہ پیش آیا تھا۔

پورٹ کے ڈی سی وقار رضا نے کہاکہ سمن کماری کا معاملہ سامنے آنے کے تین گھنٹہ بعد ہی شیخ فیروز، راہل شرما اور وسیم خان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔سمن کماری نے ملزمین کی شناخت کرلی تھی اور ان کے خلاف 354,506,509اور 114کے تحت چارج شیٹ پیش کیا گیا ہے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے چارج شیٹ قبول کرلیا ہے۔ملزمین کے وکلاء ضمانت کی مانگ کررہے تھے۔مگر پولس نے اس کی مخالفت کی۔عدالت نے ضمانت کی درخواست رد کردی اور 10جولائی کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.